ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / امرناتھ یاترا:بی ایس ایف افسر کی موت، 3 یاتری سری نگر کے اسپتال میں داخل

امرناتھ یاترا:بی ایس ایف افسر کی موت، 3 یاتری سری نگر کے اسپتال میں داخل

Sat, 30 Jun 2018 21:56:32    S.O. News Service

سری نگر،30جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)جنوبی کشمیر میں امرناتھ یاترا ڈیوٹی پر تعینات ایک بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) افسر کی موت واقع ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ یاترا کے دوران علیل ہونے والے تین یاتریوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ سرکاری ذرائع نے یو این آئی کو بتایا کہ بی ایس ایف اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی)ہردیال سنگھ اور تین یاتریوں کو یاترا کے دوران سینے میں درد اور سانس لینے میں دشواری کی شکایت کے بعد مختلف اسپتالوں میں داخل کرایا گیا۔ انہوں نے بتایا 182 بٹالین بی ایس ایف سے وابستہ اے ایس آئی مسٹر سنگھ جو کہ روایتی یاترا راستے (پہلگام) پر تعینات تھا، کو 28 جون کی رات کو سینے میں تکلیف کی شکایت کے بعد مقامی طبی مرکز لے جایا گیا۔

انہوں نے بتایا اسے وہاں سے سری نگر کے شیر کشمیر انسٹی چیوٹ آف میڈیکل سائنسز (سکمز) لے جایا گیا جہاں اسے مردہ قرار دیا گیا۔ تین یاتری جن کی شناخت 50 سالہ انیل کمار جسرہ ولد شام بہادر جسرہ ساکنہ لدھیانہ پنجاب، 54 سالہ راجا رام ولد ایس ایس دومرہ ساکنہ مہاراشٹر اور 43 سالہ سنجو کپور ولد چند گپتا ساکنہ دہلی کو یاترا کے دوران سانس لینے میں شکایت کے بعد سری نگر کے سکمز میں داخل کیا گیا ہے۔


Share: